پاکستان
10 اپریل ، 2012

عظمی ایوب کیس، نامزد ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت

پشاور…اجتماعی زیادتی کا شکار ہونیوالی عظمی ایوب کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابراہیم خان نے مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مزید کارروائی 16اپریل تک ملتوی کردی۔ کرک سے تعلق رکھنے والی عظمی نے الزام لگایا کہ انہیں 2010میں پولیس کی مدد سے اغواء اور بعد میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ہائی کورٹ کے حکم پر عظمیٰ کا مقدمہ کرک سے پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :