پاکستان
24 مئی ، 2014

نوازشریف کی مودی کی حلفیہ تقریب میں شرکت ،بی جے پی کا خیرمقدم

 نوازشریف کی مودی کی حلفیہ تقریب میں شرکت ،بی جے پی کا خیرمقدم

کراچی…بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے مودی کی حلف برداری میں شرکت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مودی کا دعوت نامہ قبول کیے جانے کے بعد بھارت میں سیاسی جماعتیں مختلف ردعمل کا اظہار کرر ہی ہیں، حکومت میں آنے والی جماعت بی جے پی کا موقف ہے کہ میاں نواز شریف نے دعوت قبول کرکے پاک بھارت دوستی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔دوسری طرف انتخابات میں ناکامی پر دلبرداشتہ کانگریس نے نئی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف سے تمام معاملات پر بات کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :