24 مئی ، 2014
سکھر…قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کاکہناہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ بھارت خوش آئندہے۔اچھے تعلقات سے ہی معاملات میں بہتری آسکتی ہے،یہ بات انھوں نے سکھر میں جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ سید خورشید شاہ کاکہناتھا کہ انھوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہاتھا کہ انہیں نامزد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت قبول کرتے ہوئے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے بھارت جانا چاہئے۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر اور پانی جیسے ایشوز زیر بحث ہیں، ماحول بہتر ہوگا تو ایشوز پربات ہوجائے گی۔پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے ذریعے معاملات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔