پاکستان
25 مئی ، 2014

جیو کی بندش غیر قانونی ہے، رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز

جیو کی بندش غیر قانونی ہے، رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز

پیرس… رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے جیو کی بندش کو غیر قانونی اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ اور جیو کے خلاف یکطرفہ کارروائی نہ روکی گئی تو معاملے کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں جیو کی غیرقانونی بندش پر رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز نے بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ تنظیم نے توقع ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ جیوکوانصاف دیگی۔حامدمیرپرقاتلانہ حملے کوایک ماہ سے زائدگزرنے کے باوجودحملہ آوروں کی گرفتاری پربھی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تحقیقات سے عوام کوباخبررکھے اور صحافیوں کوتحفظ دینے کاوعدہ پورا کرے۔آرایس ایف نے واضح کیا ہے کہ اگر جنگ اور جیو کے خلاف یکطرفہ کارروائی نہ روکی گئی تو وہ اقوام متحدہ میں بھی اس مسئلہ کو پیش کرے گی۔

مزید خبریں :