25 مئی ، 2014
خیرپور…خیرپور میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو ہلاک کردیا گیا۔پولیس کیمطابق واقعہ خیرپور کے علاقے ٹنڈومستی میں پیش آیا۔ جہاں گوٹھ صادق علی شاہ میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو ہلاک کردیا۔ مقتولین میں انورخاتون اور شفیع محمد شامل ہیں۔ پولیس کے گوریا برادری کے دو گروپوں میں کچھ عرصے سے رشتے کے تنازعے پر دشمنی چل رہی تھی۔ ملزمان نے تین روز قبل بھی اسی گھر پر حملہ کیا تھا۔