پاکستان
25 مئی ، 2014

حیدرآباد:دریائے سندھ میں ڈوبنے والے مزید دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

حیدرآباد:دریائے سندھ میں ڈوبنے والے مزید دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

حیدرآباد …حیدرآباد میں گرمی کے باعث دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 6لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔مرنے والے تمام لڑکے گزشتہ روز نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔پولیس کے مطابق سرے گھاٹ کے رہاشی 6لڑکے نہانے کے لئے جامشورو میں المنظر کے مقام پر دریائے سندھ میں گئے تھے ۔نہانے کے دوران ڈوبنے والے 4لڑکوں کی لاشیں گزشتہ روز نکالی گئی تھیں اور آج صبح مزید 2 لڑکوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان ہے اور آپس میں رشتے دار ہیں جو ہر جمعہ کو جامشورو میں المنظر کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے لئے جاتے تھے۔تمام لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :