پاکستان
25 مئی ، 2014

اسلام آباد: جماعت الدعوة کے تحت فوج سے یکجہتی کیلئے یوم تکبیر کی ریلی

اسلام آباد: جماعت الدعوة کے تحت فوج سے یکجہتی کیلئے یوم تکبیر کی ریلی

اسلام آباد…اسلام آباد میں جماعت الدعوةہ کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے یکجہتی اور یوم تکبیر مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔جماعت الدعوة کے زیر اہتمام آئی ایٹ اسلام آباد مسجد قبا سے نکلنے والی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچ کر ختم ہوئی۔ریلی کے شرکا سے خطاب میں جماعت الدعوة ہ اسلام آباد کے امیر شفیق الرحمان نے کہا کہ ایٹمی دھماکے نواز شریف کا اہم اقدام تھا اور 18 کروڑ عوام اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کریں گے، انہوں نے ملکی مسائل کو مل جل کر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں :