پاکستان
25 مئی ، 2014

پاک فوج کیخلاف باتوں کا مطلب پاکستان کیخلاف باتیں کرنا ہے،شجاعت

پاک فوج کیخلاف باتوں کا مطلب پاکستان کیخلاف باتیں کرنا ہے،شجاعت

لاہور…مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ حکومت چلتی نظر آرہی ہے، نواز شریف پہلے آرمی چیفس سے ٹکراتے رہے ، اب وہ اداروں سے ٹکرائے ہیں ، اس بار حالات مختلف ہوں گے۔پاک فوج کے حق میں ریلیوں کے موقع پر اپنے رکارڈڈ بیان میں شجاعت حسین نے کہاکہ مسلح افواج کیخلاف بات کرنے کا مطلب پاکستان کیخلاف بات کرنا ہے ، پاک فوج کیخلاف جہاں بھی بات ہو گی ، مسلم لیگ ق دفاع کیلئے نکلے گی ، ان کاکہناتھاکہ مڈٹرم الیکشن سے پہلے موجودہ الیکشن میں دھاندلی بے نقاب کی جائے ،نواز شریف ملک کا نقشہ تبدیل کرنے کی باتیں نہ کریں ، اس کے دو معنی ہیں ، ہم انشاء اللہ پاکستان کا نقشہ تبدیل نہیں ہونے دیں گے ،چودھری شجاعت نے مزید کہاکہ نواز شریف شہدائے گجرات کی قبروں پر بھی جائیں۔

مزید خبریں :