پاکستان
25 مئی ، 2014

سندھ کی جامعات میں مداخلت ،ََتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

سندھ کی جامعات میں مداخلت ،ََتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

حیدر آباد…سندھ کی یو نی ورسٹیوں کیلئے رجسٹرار اور ڈائریکٹر فنانس کی آسامی کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے دیئے جانے والے اشتہار پرفیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹی اسٹاف ایسوسی ایشن(FAPUASA) کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹی اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے جا ری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اشتہاریونیورسٹیوں کی خودمختاری کی سراسر خلاف ورزی ہے جو تنظیمی ڈھانچے کے نقصان کا باعث ہے جبکہ سندھ یونیورسٹیز ایکٹ 2013میں کی جانے والی 11ترامیم کی تجویز پہلے رد کی جا چکی ہیں ۔شائع ہوانے والااشتہاران یقین دہانیوں کے بھی بر عکس ہے جو اس زمرے میں کرائی جا چکی ہیں۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹی اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ کی یو نی ورسٹیوں کیلئے رجسٹرار اور ڈائریکٹر فنانس کی آسامی کیلئے حکومت سندھ کے اشتہار کے خلاف 26مئی سے غیر معینہ مدت کے لئے تمام تعلیمی سر گرمیوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :