کھیل
10 اپریل ، 2012

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی رائل چیلنجرز بنگلور کو 42 رنز سے شکست

 کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی رائل چیلنجرز بنگلور کو 42 رنز سے شکست

بنگلور…آئی پی ایل فائیو میں اس وقت دہلی ڈئیر ڈیولز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ جاری ہے، اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ جیوسوپرایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 165 رنز بنائے، گوتم گمبھیر 64 اور منویندر بسلا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مرلی دھرن، ونے کمار اور ظہیر خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 9 وکٹ پر 123 رنز بناسکی، ونے کمار 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، لکشمی پتی بالاجی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایونٹ میں یہ شاہ رخ خان کی ٹیم کی پہلی کامیابی ہے۔

مزید خبریں :