25 مئی ، 2014
کراچی…جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کاخاتمہ ہوگا تو امن قائم ہوجائیگا، موجودہ صورتحال میں تمام قوتوں کواپناکرداراداکرنا ہوگا،کراچی میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگ کو فروغ دیاجارہا ہے، عسکریت پسندی کاخاتمہ ہوگا تو امن قائم ہوجائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان مشکل نہیں،عسکریت پسند مشکل ہیں۔