25 مئی ، 2014
کوئٹہ … بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تشکیل دئیے گئے آل پارٹیز ڈیموکریٹ الائنس کے رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد قائم اور مضبوط ہے،کوئٹہ کے مئیر اور ڈپٹی مئیر اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں آل پارٹیزڈیموکریٹ الائنس کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ لشکری رئیسانی نے کہا کہ آل پارٹیز ڈیموکریٹالائنس کا اجلاس ہوا جس میں تمام معاملات باہمی اتفاق رائے سے طے کئے گئے۔نوابزادہ لشکری رئیسانی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل میں الیکشن کمیشن کے کردار پر شکوک وشہبات ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ جماعتوں کی جانب سے نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشورہ کررہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ کوئٹہ میں نفرتوں کو ختم کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔