پاکستان
26 مئی ، 2014

151 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی حکام کے حوالے

 151 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی حکام کے حوالے

واہگہ…وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر پاکستانی جیلوں سے رہا کیے گئے 151 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیئے گئے۔ اپنے ملک روانگی کے وقت یہ قیدی بہت خوش نظر آ ئے۔حکومتِ پاکستان نے جذبہء خیرسگالی کے تحت گزشتہ روز ملیر جیل کراچی سے59اور حیدرآباد کی نارا جیل سے92بھارتی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ان میں اکثریت ماہی گیروں کی ہے،ان قیدیوں کو ایسی کوچز کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایاگیا،اپنے ملک واپسی کے موقع پر یہ قیدی بہت خوش نظر آ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ان سے بہتر سلوک کیا گیا۔ان کاکہناتھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم ہونے چاہئیں تاکہ دونوں اطراف کیعوام کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

مزید خبریں :