26 مئی ، 2014
کراچی …جماعت اشاعت توحیدسنّت پاکستان کے امیراورممتازمذہبی اسکالرمولانامحمدطیب طاہری نے پیرکے روزمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، میاں عتیق اورحق پرست صوبائی وزیرعبدالرؤف صدیقی سے خورشید بیگم سیکرٹیریٹ عزیزآبادمیں ملاقات کی۔انہوں نے اپنی اوراپنی جماعت کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین سے یکجہتی کااظہار کیا۔ملاقات میں مولانامحمدطیب طاہری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے خلافت ِراشدہ سے متعلق جو بیان جاری کیا ہے اس کی وجہ سے میں ان کا گرویدہ ہوگیا ہوں اور انکی مکمل فکری اور عملی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ الطا ف حسین نے خلافت ِراشدہ کے نظام کے لئے عظیم اعلان کیاجسے تمام حلقوں میں سراہایاجارہاہے ، انھوں نے تمام علمائے کرام اورمسلمان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ قائدتحریک الطا ف حسین کے اعلان پرلیبک کہتے ہوئے انکا کاساتھ دیں۔ اس موقع پرخالدمقبول صدیقی نے امیرجماعت اشاعت توحیدسنّت پاکستان مولانامحمدطیب طاہری کی نائن زیرو آمد پر قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خیرمقدم کیااور الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی پرمولانامحمدطیب طاہری کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ حق اورسچ بات کہی ہے اوراسی پاداش میں انہیں ہمیشہ مشکلات اورسازشوں کاسامنارہاہے جس کاقائدتحریک الطا ف حسین نے ڈٹ کرمقابلہ کیاہے۔دریں اثناء الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 25مئی کو تبت سینٹر پرعظیم الشان یکجہتی ریلی کی کامیابی پردنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زبردست مبارکباد اور خیر مقدم کیا گیا ہے ، الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اسے بین القوامی مبصرین کی جانب سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم ریلی قرار دیا جا رہا ہے ۔ تبت سینٹر پر منعقد ہونے والی ریلی کے بعد ایم کیوا یم کے لندن سیکریٹریٹ ، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو ، مختلف زونز ، سیکٹرز ، یونٹس میں عوام وکارکنا ن کی جانب سے زبردست خیر مقدمی پیغامات کا تانتابندھ گیا ہے اور الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی اور محبت کے لیے بذریعہ انٹرنیٹ ، فیکس ، ڈاک ، ایس ایم ایس ، خطوط سمیت تمام ذرائع ابلاغ کے ذریعے عقیدت بھر ے پیغامات مسلسل مو صول ہو رہے ہیں ۔