28 مئی ، 2014
پشاور… پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخ ساز دن کی حیثیت رکھتا ہے اس روز پاکستانی قوم نے اپنے وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عالمی دبا و کو مسترد کرتے ہو ئے ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے پاکستان کے دفا ع کو اللہ کے فضل سے نا قابل تسخیر بنا دیا اور یہی وجہ ہے کہ آج کو ئی ما ئی کا لعل پاکستان کی طرف میلی آ نکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی 16ویں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ ارباب خضر حیات نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے ایک با ر پھر نواز شریف جیسے قائد کی رہنما ئی حا صل ہے جس کے نزدیک پاکستان کی سر بلندی ، خود مختاری اور سا لمیت بنیا دی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا سب سے بڑا سبق یہ ہو تا ہے کہ عوام کی خد مت را ئیگاں نہیں جا تی 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کا میا بی اس امر کی دلیل ہے کہ عوام نعروں اور عمل کی سیاست میں فرق سے با خوبی آ گا ہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکو مت اور اپوزیشن سب کو ملکر اب پہلے سے ذیادہ یکسوئی کے ساتھ ملک کی ترقی اور خو شحا لی کے لئے کام کر نا ہو گا کیو نکہ ملک انتہا ئی نا زک دور سے گزر رہا ہے اور یہ وقت با ہمی اختلافات کا نہیں بلکہ ملک بچا نے کا ہے کیونکہ یہ ملک صرف مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ سب کا ہے اور ہم سب کو اپنی جان سے ذیادہ اس کی حفا ظت کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اگر یہ نہیں تو کچھ بھی نہیں بچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے لئے میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)کی خد مات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آج اگر ملک ائیٹمی قوت ہے ، ڈالرز کی قیمت مستحکم ہے ، لود شیدنگ میں نما یاں کمی رونما ہے ، موٹر ویز تعمیر ہے ،3G اور4G جیسے سہولیات سے آراستہ ہے اور ایسے مذ ید فا ئدوں کے لئے یہ کوشاں ہے تو یہ صرف اور صرف مسلم لیگ (ن)کے کارنا مے ہیں ۔