پاکستان
29 مئی ، 2014

کراچی: جیو دفتر کے باہر’ آزادی گلی‘ میں تیسرے روز بھی احتجاجی تقریب

کراچی: جیو دفتر کے باہر’ آزادی گلی‘ میں تیسرے روز بھی احتجاجی تقریب

کراچی …جیوٹی وی سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں جیو کے دفتر کے باہر قائم آزادی گلی میں تیسرے روز بھی احتجاجی تقریب ہوئی ،مظاہرے میں مذہبی و سماجی رہنماوٴں سمیت صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔جیو کو جینے دو ،یہ وہ نعرہ ہے جو آج ہر زبان پر عام ہیں،کوئی بولتا ہے تو کوئی لکھتا ہے۔ آزادی گلی میں جیو ٹی وی نیٹ ورک سے محبت کا اور یکجہتی کا ثبوت دیا جارہا ہے۔آزادی بولنے کی ،سچ اور حقائق لکھنے کی ،یہ پیغام ہے جیو کا،اسی لئے توسب جیو نیٹ ورک کے ساتھ ہیں ۔آزادی گلی میں احتجاجی تقریب میں شریک سماجی رہنما انصار برنی نے کہا جیو کو بند کرنا سازش ہے اور یہ سازش ناکام ہو کر رہے گی۔ جے یوپی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید عقیل انجم کا کہنا تھا کہ جیوکا معاملہ سچ اور حق کا ہے جبکہ جیو کی بندش ناحق ہے۔ کے یوجے دستور کے صدر ساجد عزیرکا کہناتھا کہ غلطیاں ہوتی ہیں ،مگر قانونی تقاضوں کے پورا ہونے تک انتظار لازم ہے۔تقریب میں شریک جنگ گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹرشاہ رخ حسن کا کہناتھا کہ کچھ قوتیں حکومت اور سپریم کورٹ سے زیادہ طاقتور ہیں، یہ جدوجہد ملک کو انہیں طاقتوں سے بچانے کے لئے ہے۔ جیونیوزکے سینئر اینکر فہیم صدیقی نے کہا کہ حامد میر پر حملہ تمام صحافیوں پر حملہ ہے۔جیو سے محبت کرنے والوں کا یہ مظاہرہ جیو کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :