پاکستان
29 مئی ، 2014

جیو نے معافی مانگ کر بڑے ظرف کا مظاہرہ کیا ،لیاقت بلوچ

 جیو نے معافی مانگ کر بڑے ظرف کا مظاہرہ کیا ،لیاقت بلوچ

اسلام آباد…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کیبل پر جیو کے چینلز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذہبی رہ نماوٴں اور سینئر صحافیوں کے ساتھ مل کر میڈیا گروپس کے درمیان کشیدگی ختم کرائیں گے۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے بجٹ سیمینار کے بعد جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جمہوریت کے لیے آزاد میڈیا ضروری ہے ،میڈیا نے کرپشن کے بڑے بڑے اسیکنڈلز منظر عام پر لائے اور وہ آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جیو اور جنگ گروپ نے معافی مانگ کر بڑے ظرف کا مظاہرہ کیا ہے ، اب یہ معاملہ حل کرایا جائے،حکومت خاموش تماشائی نہ بنے اور اپنا کردار ادا کرے ۔جب جیو اور جنگ گروپ نے معافی مانگ لی ہے تو پھر اب یہ معاملہ ختم ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :