پاکستان
29 مئی ، 2014

پی ٹی آئی کارکنوں نے جو بدتمیزی کی وہ ناقابل بیان ہے،فرزانہ بٹ

پی ٹی آئی کارکنوں نے جو بدتمیزی کی وہ ناقابل بیان ہے،فرزانہ بٹ

راولپنڈی…مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کے ساتھ جو بدتمیزی اور حرکات کیں وہ ناقابل بیان ہیں،عمران خان نے انہیں خواتین کے ساتھ یہی بدتہذیبی سکھائی ہو گی۔ن لیگ کی اراکین پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ، سلمیٰ بٹ اور نسرین نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پنڈی بھٹیاں کے گرلز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر گئیں تو تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں نے ان کا گھیراوٴ کرلیا ، گالیاں دیتے ہوئے شرمناک حرکات کیں،دوپٹے کھینچے ،کپڑے نوچے،ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک سازش اور کل کے واقعے کا رد عمل ہو سکتا ہے ،بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خواتین ارکان کا کہنا ہے کہ وہ معزز گھروں سے تعلق رکھتی ہیں، عمران خان نے اپنے کارکنوں کی کیا یہی تربیت کی، ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا ،اس کا عشر عشیر بھی میڈیا پر نہیں آیا ،واقعے کے دوران وہاں موجود افراد نے خواتین ارکان کے الزامات کی تصدیق کی اور عمران خان سے خواتین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا،فرزانہ بٹ کے مطابق مردوں نے ہلہ بول دیا اور ٹھڈے مارے،ن لیگ کی اراکین فرزانہ بٹ، سلمیٰ بٹ اور نسرین نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پنڈی بھٹیاں کیگرلز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر گئیں تو تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں نے ان کا گھیراوٴ کرلیا ، گالیاں دیتے ہوئے شرمناک حرکات کیں،فرزانہ بٹ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں فحش گالیاں دیں، دھکے مارے، دوپٹے کھینچے ،پرس چھین کر تلاشی لیتے رہے۔

مزید خبریں :