29 مئی ، 2014
کراچی…کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کر کے ڈاکٹر سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دونوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔حسین آباد میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ڈاکٹر حسن علی قریشی کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی اسپتال میں خدمات ا نجام دے رہے تھے ، ان کا آبائی تعلق سکھر سے تھا تاہم وہ کئی سالوں سے کراچی میں مقیم تھے، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق انھیں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تاہم کیوں ٹارگٹ کیا گیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اورنگی ٹاون کے علاقے منصور نگر میں فائرنگ کر کے زاہد نامی شخص کو قتل کردیا گیا، ایس پی اورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق مقتول کو ٹارگٹ کیا گیا۔