پاکستان
29 مئی ، 2014

تین دن گزر گئے فرزانہ کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

تین دن گزر گئے فرزانہ کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

لاہور…پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر قتل ہونے والی فرزانہ کے کیس پر جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم بنا دی ہے۔حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق تین روز پہلے لاہور ہائیکورٹ کے باہر والدین اور بھائیوں نے غیرت کے نام پر ایک حاملہ خاتون فرزانہ کو قتل کر دیا تھا ۔لیکن تین دن گزرنے کے باوجود اس وحشیانہ قتل کے 10 ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکے جس پر سی سی پی او لاہور کی سربراہی میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔سی سی پی او نے مزید دو ٹیمیں بنا دی ہیں ،پہلی ٹیم میں پولیس کا آپریشن ونگ اور سی آئی پولیس کے افسران جبکہ دوسری ٹیم میں انویسٹی گیشن پولیس ،حساس اداروں اور سپیشل برانچ کے افسران ہوں گے۔

مزید خبریں :