پاکستان
29 مئی ، 2014

راولپنڈی :ملک اسحاق کو 3مقدمات میں عدم ثبوت کی بنا پر بری

راولپنڈی …انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سابق سربراہ ملک اسحاق کو 3مقدمات میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رانا مسعود اختر نے ملزم ملک اسحاق کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمات سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ ملک اسحاق کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم ملک اسحاق کے خلاف مقدمات تو درج کیے لیکن دوران تفتیش ایسے ثبوت اکٹھے نہیں کیے جن سے جرم ثابت ہو سکے۔

مزید خبریں :