دنیا
31 مئی ، 2014

شام میں 25 مئی کو ایک دھماکا امریکی شہری نے کیا

 شام میں 25 مئی کو ایک دھماکا امریکی شہری نے کیا

واشنگٹن… امریکا نے تصدیق کی ہے کہ شام میں پچیس مئی کو چارخودکش بم دھماکوں میں سے ایک دھماکا امریکی شہری نے کیا۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا کوپریس بریفنگ میں بتایا کہ پچیس مئی کو شام کے صوبے ادلیب میں چارخودکش دھماکے کیے گئے تھے۔ان دھماکوں میں سے ایک خودکش دھماکا امریکی شہری ابوہریرہ الامریکی نے کیا تھا۔ابوہریرہ نے خودکش دھماکا شامی صدربشارالاسد کیخلاف لڑنے والی القاعدہ سے منسلک ایک تنظیم کے ایما پرکیا۔

مزید خبریں :