پاکستان
31 مئی ، 2014

لندن میں ملنے والے سیاسی بے روزگار ہیں ،وزیراطلاعات

 لندن میں ملنے والے سیاسی بے روزگار ہیں ،وزیراطلاعات

لاہور… وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ لندن میں ملنے والے سیاسی بے روزگار ہیں ، مشرف کی باقیات مشرف کے پیاروں کو اکٹھا کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔ ایک کبھی پارلیمنٹ میں نہیں آسکتا دوسرا کبھی اپوزیشن میں نہیں آئے گا۔یہ افراد عمران خان کو بھی اس پنجرے میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان پنجرے کے اردگرد گھوم رہے ہیں،اندرداخل ہونے سے گھبراتے ہیں۔عمران خان سمجھتے ہیں ان دونوں کی چونچیں اورپنجے ان سے لمبے ہیں۔ شیخ رشید بغیرٹکٹ کے مسافر ہیں۔شیخ رشید ذہن میں رکھیں اگلے اسٹیشن پران کی ٹکٹ خواجہ سعد خود چیک کریں گے۔

مزید خبریں :