کاروبار
31 مئی ، 2014

وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد…وزیر اعظم میاں نواز شریف نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔آئندہ ماہ کیلئے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوگا۔بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اوگرا نے حکومت کو مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیئے کے مطابق حکومت بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں کو بوجھ عوام پر منتقل نہیں کرے گی اور اس حوالے 1 ارب 70 کروڑ روپے کا خسارہ خود برداشت کرے گی۔یوں پٹرول اپنی موجودہ قیمت 107 روپے 97پیسے اور ڈیزل 109روپے 34پیسے فی لٹر کی قیمت پر برقرار رہے گا۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل بغیر کسی تبدیلی کے 98روپے 7پیسے اور ہائی اوکٹین 134روپے 63پیسے فی لٹر کے حساب سے ہی جون میں عوام کو ملے گا۔

مزید خبریں :