پاکستان
31 مئی ، 2014

کسی بھی دباوٴ کے تحت کراچی آپریشن ختم نہ کیا جائے گا:وزیر اعلیٰ سندھ

کسی بھی دباوٴ کے تحت کراچی آپریشن ختم نہ کیا جائے گا:وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی دباوٴ کے تحت کراچی آپریشن ختم نہیں کیا جائے گا، آپریشن کا دائرہ کار سندھ کے دیگر شہری اور دیہی علاقوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ٰسندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراطلاعات شرجیل میمن، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی دباوٴ میں آکر کراچی آپریشن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ آپریشن کا دائرہ کار سندھ کے دیگر شہری اور دیہی علاقوں تک بھی پھیلایا جائے گا،اس سے متعلق آئی جی سندھ کی نگرانی میں جلد ہی تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کا اجلاس ہوگا۔

مزید خبریں :