01 جون ، 2014
لندن…سری لنکا نے انگلینڈ کے درمیان جاری 5میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں 7رنز سے شکست دیدی۔لندن میں لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50اورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 300رنز اسکور کیے ۔سنگا کارا نے 104گیندوں پر 14چوکوں کی مدد سے لارڈز کے گراونڈ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 112رنز بنائے اوردلشان نے 71رنز 5چوکوں کی مدد سے بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ھیری گرنی نے 55رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں۔300رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور 111کے اسکور پر ہی 5وکٹیں گنوا بیٹھے۔انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے 74گیندوں پر 11چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 121رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور روی بوپار ا نے51رنز اسکورکیے۔دونوں نے 133رنز کی پارٹنرشپ بنا کر انگلینڈ کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ملنگا کے آخری اوور نے انگلینڈ کی جیت کو شکست میں بدل دیا ،ملنگا نے52رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں ۔انگلینڈ کے جوس بٹلر مین آف دی میچ رہے۔