01 جون ، 2014
کابل…افغانستان میں 5سال سے طالبان کی قید میں موجود امریکی فوجی کورہا کردیاگیا۔بووی رابرٹ کی رہائی کے بدلے گوانتانامو بے کے حراستی مرکزسے 5افغان قیدیوں کورہا کرالیا گیا۔28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو طالبان نے مشرقی افغانستان میں امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کے حوالے کیا جبکہ اس کے بدلے رہا کیے جانے والے 5طالبان قیدیوں کو قطر کے حوالے کیا گیا ہے۔ دفاعی حکام کے مطابق بووی رابرٹ کی صحت اچھی ہے اوراسے طبی معائنے کے لیے بگرام ایر فیلڈ میں رکھا گیا ہے جہاں سے جرمنی میں قائم ملٹری میڈیکل سینٹر منتقل کیا جائے گا۔ صدر اوباما نے امریکی فوجی کی بازیابی کا اعلان کرتے ہو ئے بتایا کے بووی رابرٹ کے والدین کو اس کی رہائی کی اطلاع کر دی گئی ہے۔برگڈل کو افغانستان میں تعیناتی کے 2 ماہ بعد صوبہ پکتیا سے 30 جون 2009 ء کو اغوا کیا گیا تھا ۔