01 جون ، 2014
پشاور…پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ عمران خان،ڈاکٹرطا ہرالقادری،چو ہدری شجاعت حسین اورسراج الحق ملک توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں- پشاورسے جاری کردہ ایک بیان میں ارباب خضر حیات نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ملک کی مستقبل کے فیصلے کر نے والے پہلے اپنے مستقبل کی فکر کر یں۔ ارباب خضرحیات نے کہا کہ صفرکا مجموعہ بھی صفر ہی ہوتا ہے، اپوزیشن کا اتحاد چوں چوں کا مربہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت مین ملک تر قی کی جانب گا مزن ہے اور جو کو ئی بھی پاکستان کی تر قی کی راہ میں روڑے اٹکائے گا اسے سوا ئے شر مندگی کے کچھ حا صل نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزشین جماعتوں کا حکو مت کیخلاف کسی قسم کا الائنس جلد اپنی موت آپ مر جا ئے گا کیونکہ قومی اداروں کے ما بین اختلافات پیدا کرنیوالوں کے خلاف جلد پوری قوم اٹھنے والی ہے۔