کھیل
01 جون ، 2014

آئی پی ایل فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کو3 وکٹ سے ہرادیا

آئی پی ایل فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کو3 وکٹ سے ہرادیا

بنگلور…آئی پی ایل کے سلطان بن گئے شاہ رخ خان،جی ہاںآ ئی پی ایل کے فائنل میں شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کوفائنل میں3 وکٹ سے شکست دی۔پنجاب کی شکست پر ویر کی زارا مایوس نظر آئیں۔واضح رہے کہ کولکتا نائٹ رائیڈرزدوسری بار آئی پی ایل فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ کولکتاکے منیش پانڈے نے94رنزکی اننگزکھیلی،جس پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس کولکتہ نے جیت کر پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر 199رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جواب میں کولکتہ کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 19.3اوورز میں مطلوبہ ہدف 200حاصل کرلیا ۔

مزید خبریں :