02 جون ، 2014
ابوجا…شمالی مشرقی نائجیریا میں فٹ بال اسٹیڈیم میں دھماکے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب فٹ بال میچ دیکھنے کے بعد شائقین اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا ہجوم کے درمیان ہوا، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔