دنیا
02 جون ، 2014

امریکی خلائی ادارے ناسا نے وڈیو جاری کردی

 امریکی خلائی ادارے ناسا نے وڈیو جاری کردی

واشنگٹن…سورج سے بڑے پیمانے پرشمسی لہروں کے اخراج کی فوٹیج ناسانے جاری کردی۔امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے رواں برس نو مئی کو سورج سے بڑے پیمانے پرخارج ہونیوالی شمسی لہروں کی تصاویرجاری کی ہیں۔یہ فوٹیج شمسی رصدگاہ آئی آرآئی ایس نے بنائی ہیں۔ ناسا کاکہناہے کہ سورج سے بلند ہونے والے طاقت ور شعلوں اور انتہائی توانا شمسی لہروں کے اخراج سے زمین پر کسی طرح کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ نہیں ہے۔ کیونکہ یہ اخراج سورج کی اس سطح پر ہوا ہے جس کا رخ زمین کی طرف نہیں ہے۔

مزید خبریں :