پاکستان
02 جون ، 2014

بیوروکریٹ آفتاب میمن اور عبدالحئی دھامراکی ایم کیوایم میں شمولیت

 بیوروکریٹ آفتاب میمن اور عبدالحئی دھامراکی ایم کیوایم میں شمولیت

کراچی…ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے سابق سیکریٹری ولاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف بیوروکریٹ آفتاب میمن اور میرپورخاص کی تحصیل دھامرا کے زراعت سے وابستہ معروف شخصیت عبدالحئی دھامرانے الطاف حسین کے نظریے ،فکروفلسفے اوران کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیاہے اورغیرمشروط طورپرایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ اعلان انہوں نے پیرکی شام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرصغیر احمد ،اشفاق منگی ،احمدسلیم صدیقی،اسلم آفریدی ،افتخاراکبررندھاوا اور صوبائی وزیر صنعت وتجارت عبدالرؤف صدیقی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس سے قبل آفتاب میمن اورعبدالحئی دھامر صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادپہنچے تو رابطہ کمیٹی اوردیگرشعبہ جات کے ارکان نے ان کاپرتپاک استقبال کیااورالطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم میں خوش آمدکہتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کیے اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب میمن اورعبدالحئی دھامرانے کہاکہ ایم کیوایم میں شمولیت کافیصلہ کسی عجلت میں نہیں کیابلکہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کابغورمشاہدہ کیاہے اوراس نتیجے پرپہنچے کہ ایم کیوایم واحد جماعت جو مڈل کلاس کلاس طبقے کی نمائندگی کررہی ہے۔ جس میں کسی جاگیردار،وڈیرے یا سرمایہ دارکاکوئی عمل دخل نہیں بلکہ اس جماعت میں میرٹ کی بنیادپرذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں،لہٰذا ہم اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ ان کی قیادت ہی وہ واحدراستہ ہے جس پرچل ہم حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی ایم کیوایم میں آمدکسی سیاسی فائدے کاحصہ نہیں بلکہ وہ اس کی جدوجہدسے اورعملی خدمات سے متاثر ہیں ، زلزلے ،طوفانی بارشیں ،خشک سالی جیسی قدرتی آفات میں دکھی انسانیت کے لئے ایم کیوایم کے خدمات قابل ذکرہیں جن کااعتراف ایم کیوایم مخالفین بھی کرتے نظرآتے ہیں۔صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے دونوں حضرات کی آمدکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں حضرات جس عزم وجذبے کے ساتھ آئے ہیں اب یہ ایم کیوایم کاحصہ ہیں۔آخرمیں رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمدنے آفتاب میمن اورعبدالحئی دھامراکودل کی گہرائیوں سے ایم کیوایم میں خوش آمدکہا۔

مزید خبریں :