03 جون ، 2014
کراچی…ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ قائد تحریک الطاف حسین کوانٹرویوکے لئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے ،جہاں پولیس کے ڈاکٹر قائد تحریک الطاف حسین کی صحت کا معائنہ کرے گا اور یہ طے کرے گا کہ وہ پولیس کوانٹرویو دے سکتے ہیں یا نہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین کے وکلاء اس وقت پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں ۔میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالہ سے مزید تفصیلات جیسے جیسے موصول ہوتی رہیں گی ، ایم کیوایم کی جانب سے کارکنان وعوام کو ان تفصیلات سے میڈیا کے ذریعہ آگاہ کیاجاتا رہے گا۔