11 اپریل ، 2012
جکارتا… انڈونیشیا کے علاقے آچے میں 8.9شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کی شدت جنوب مشرقی ایشیا کے متعدد ممالک اور بھارت تک محسوس کی گئی۔ ۔ زلزلے کے جھٹکے انڈونیشیا کے علاقوں سماٹرا سے لے کر سنگاپور، تھائی لینڈ اور بھارت کے شہروں کولکتہ، بنگلور، چنئی اور گوہاٹی تک محسوس کیئے گئے جس کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انڈونیشیا سمیت 28ممالک میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں سے معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.7ہے اور یہ 33کلومیٹر گہرائی میں آیا، تاہم زلزلے کے مرکز کے بارے میں تا حال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی۔