05 جون ، 2014
ٹوکیو… ایشین کرنسی مارکیٹ میں بدھ کویورو اور ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکہ کی جانب سے متوقع بہتر روزگار رپورٹ اور یورپین سینٹرل بینک کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں کمی کا امکان۔ٹوکیو مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ نیویارک کی شرح 102.52 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 102.66 ین فی ڈالر ہوگئی۔یورو کے مقابلے میں بھی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ کاروباری روز کی شرح 1.3627 ڈالر فی یورو سے مستحکم ہوکر 1.3609 ڈالر فی یورو رہی۔ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کچھ کمی رہی جو منگل کی شرح 139.73 ین فی یورو سے گر کر 139.71 ین فی یورو کی سطح پر آگئی۔ادھر امریکی حکام کی جانب سے مئی میں روزگار کے حوالے سے آج ایک مثبت رپورٹ کے اجراء کا امکان ہے۔