پاکستان
05 جون ، 2014

عمران مرزا کی الطاف حسین سے ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

عمران مرزا کی الطاف حسین سے ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

لندن…برطانیہ میں قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر عمران مرزا نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی ہے۔دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران عمران مرزا نے الطاف حسین کو وزیراعظم نواز شریف کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔قائم مقام ہائی کمشنر نے وزیراعظم کی درخواست پر قونصلر رسائی کی درخواست کی تھی، جس پر برطانوی حکام نے عمران مرزا کو بتایا کہ وہ 20منٹ کے لیے الطاف حسین سے مل سکتے ہیں، جس کے بعد ہائی کمشنر اور دیگر 2افسران نے متحدہ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کوپھول پیش کیے گئے۔ الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :