05 جون ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی شہداء کی تو نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے، سب عزت سے یاد بھی کرتے ہیں لیکن دہشت گرد کا تو جنازہ ہوتا ہے نہ کوئی دعا ئے مغفرت، اسی سے پتہ چل جاتا ہے کہ کون حق پر ہے اور کون باطل۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں کہنا تھا کہ جو اللہ کے راستے پر نہ چلتے ہوں، وہ چہرے نقاب سے چھپانا پڑتے ہیں،مگر جو حق پر ہوتے ہیں انہیں کسی کا ڈر نہیں ہوتااور یہ دلیل ہے کہ وہ حق پر ہے۔ ہماری بہادر افواج کے دو افسران زندگیاں قربان کرگئے میرے اور آپ کیلئے اور آپ نے دعا کی، جس نے وہ قتل کیا اس کا جنازہ کہیں پڑھا گیا اور نہ اس کے لیے کہیں دعا کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں کہ دوسرے شخص کو قتل کردے۔اللہ کے بھیجے ہوئے لوگوں کودنیا سے واپس لے جانے کا حق صرف اللہ کے پاس ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تو یہ کہنا تھا کہ جو لوگ دہشت گردی کرتے ہیں ان کا تعلق کسی مذہب سے ہو ، عقل یہ بات تسلیم نہیں کرتی۔