پاکستان
05 جون ، 2014

سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف جوناتھن بینکس اور لیگل ایڈوائزر جان اے رزوکے خلاف ڈرون حملوں میں مارے گئے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فاٹا کے رہائشی کریم خان کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے مرزا شہزاد اکبر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 31 دسمبر 2009 کو میر علی میں ڈرون حملے میں اس کا بھائی محمد آصف اقبال اور بیٹا ذہین اللہ مارے گئے جن کے قتل کی ذمہ داری سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف جوناتھن بینکس اور لیگل ایڈوائزر جان اے رزو پر عائد ہوتی ہے ، عدالت ان پر مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے۔ عدالتی استفسار پر ایس ایچ او نے کہا کہ یہ قابل دست اندازی جرم بنتا ہے مگرمقدمے کا اندراج اسلام آباد پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔


مزید خبریں :