پاکستان
05 جون ، 2014

راوٴ ضمیر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مقرر

 راوٴ ضمیر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مقرر

اسلام آباد…وفاقی حکومت نے چیف انجینئرپلاننگ راوٴ ضمیر کو لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا ہے۔ نئے لیسکو چیف کا کہناکہ شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ اوربجلی کی مساوی تقسیم اولین ترحیج ہوگی۔لاہورمیں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نئے لیکسو چیف راوٴ ضمیر نے کہا کہ وہ لائن لاسز میں کمی اورریکوری بڑھانے کی ہرممکن کوشش کریں گے ، ایماندارافسران اورملازمین میرے دست وبازو ہونگے ، کرپٹ ملازمین اپنا قبلہ درست کریں گے ، انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ بجلی بچانے اورچوری روکنے کی مہم میں انکاساتھ دیں۔

مزید خبریں :