05 جون ، 2014
کراچی …صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی کی مداخلت پر کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد نے جمعہ کوٹرانسپورٹ معمول کے مطابق سڑکوں پہ لانے کا اعلان کیا ہے۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی نے کراچی اتحاد ٹرانسپورٹ کے صدر ارشاد قریشی سے رابطہ کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر طرح کے اقدامات کرے گی۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹرانسپورٹرز ہڑتال سے گریز کریں۔ صوبائی وزیر کی جانب سے یقین دہانی کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد قریشی نے اعلان کیا کہ جمعے کو شہر کی سڑکوں پرٹرانسپورٹ رواں دواں رہے گی۔