06 جون ، 2014
امرتسر.... بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں دو سکھ گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو لہولہان کردیا۔ امرتسر میں سکھوں کے سب سے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں موجود دوسکھ گرو پوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور تلواروں سے حملہ کردیا، جس سے 12 افرادزخمی ہو گئے،اطلاعات کے مطابق ایک سکھ رہنما کو تقریر کی اجازت نہ دئیے جانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔سکھوں کےخلاف آپریشن بلواسٹار کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر گولڈ ٹیمپل میں بڑی تعداد میں جمع ہوئے ، 1983 میں ہونےوالےآپریشن کا مقصد علیحدگی پسند سکھوں کو ٹیمپل سے باہر نکالنا تھا ۔آپریشن میں 87 فوجیوں سمیت 400 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔