دنیا
06 جون ، 2014

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ قاتلانہ حملے میں بچ گئے،6 افراد ہلاک

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ قاتلانہ حملے میں بچ گئے،6 افراد ہلاک

کابل......افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کابل میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ان کی انتخابی ریلی پر بم حملے میں 6افراد ہلاک اور22زخمی ہوگئے۔ افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ریلی کے لیے شہر کے معروف ہوٹل کےنزدیک موجود تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر خود کش حملہ کیا۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں عبداللہ عبداللہ کا محافظ بھی شامل ہے۔ ان کے قافلے پر ہونے والا دوسرا دھماکا بارودی سرنگ کا تھا۔ صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ بم حملوں میں محفوظ رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا جواب بیلٹ باکس میں ووٹ کاسٹ کرکے دیا جائے گا۔

مزید خبریں :