07 جون ، 2014
ہیوسٹن …راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی …ہیوسٹن میں پاکستانی ڈاکٹرکو کم عمر لڑکیوں سے سیکس کے الزام میںگرفتارکر لیا گیا۔ ہیوسٹن کے شمال میں واقع مانٹگومیری کاؤنٹی میں پولیس نے خفیہ آپریشن کر کے 21یسے افراد کو گرفتار کیا جو آن لائن کم عمر لڑکیوں سے سیکس کے جرم کا ارتکاب کرتے پا ئےگئے۔گرفتار ہونے والوں میں ایک پاکستانی ڈاکٹر یاسر افتخار احمد بھی شامل ہے ۔ڈاکٹر افتخار آغا خان میڈیکل یونیورسٹی سے2001 میں فارغ التحصیل ہوا اور اسوقت ہیوسٹن کے ایک اسپتال میں بحیثیت ڈاکٹر ڈائریکٹر انفیکشن کنٹرول اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔امریکا میں آن لائن سیکس کے جرم کی سزا دو سے بیس سال قید ہے۔