پاکستان
08 جون ، 2014

منگلاپاورہاؤس کے 5یونٹ ٹرپ ، 350 میگاواٹ بجلی کی کمی

منگلاپاورہاؤس کے 5یونٹ ٹرپ ، 350 میگاواٹ بجلی کی کمی

منگلا....منگلا پاور ہاؤس میں خرابی اور آگ بھڑک اُٹھنےکےباعث سسٹم کو350میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔خرابی کی وجہ سےٹرپ کر جانےوالے5میں سے3 یونٹ ابھی تک فعال نہیں ہوسکے۔محکمہ پانی و بجلی کا کہناہے کہ تمام یونٹس کی بحالی کےکام میں3دن لگیں گے۔شدیدترین گرمی میں لوڈشیڈنگ کےستائےصارفین کیلئےیہ خبر کسی دھچکےسےکم نہیں،کہ ہفتےاور اتوار کی درمیانی رات ساڑھے12بجےمنگلا پاور ہاؤس کے10میں سے5یونٹ ٹرپ کر گئےتھے.اِس خرابی کے باعث بجلی کی پیداوار میں350میگاواٹ کمی آ گئی ہے.ترجمان این ٹی ڈی سی کےمطابق ایک یونٹ کےمین ٹرانسفارمر اوردوسرےیونٹ کے کرنٹ ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اُٹھی تھی.3یونٹ ابھی تک فعال نہیں ہوسکے،جن کی بحالی کا کام جاری ہے.تاہم ترجمان کے مطابق بحالی کےکام میں3دن لگ جائیں گے۔

مزید خبریں :