08 جون ، 2014
کراچی......سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گندیاری میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دس شدت پسند مارے گئے ۔ترجمان ایف سی کے مطابق گندیاری کے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا ۔ ایف سی کےرائفل کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا،کارروائی کے دوران ایف سی کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی ، جوابی کارروائی میں دس حملہ آور مارے گئے، جن کے قبضے سے بارودی سرنگیں ، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور گولا بارود برآمد ہوا ہے ،ایف سی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد ٹرینوں پر حملوں اورگیس پائپ لائنوں پر دھماکوں میں ملوث تھے۔