08 جون ، 2014
دبئی .....متحدہ عرب امارات میں حکومت نے تمام شہریوں کےلیے دو سال کی فوجی خدمات لازمی قرار دے دی ہیں ۔دبئی ، شارجہ ابوظہبی سمیت یواے ای کی تمام سات ریاستوں میں مقامی لوگوں کو فوجی تربیت دی جائے گی ۔ فوج میں لازمی خدمت کے قانون کے تحت اچھی صحت والے اٹھارہ سے تیس سال کے مردوں کو فوج میں دو سال تک خدمات انجام دینی ہوں گی ۔ خواتین کےلیے یہ معاملہ اختیاری ہوگا جنہیں سرپرست کی اجازت کے بعد 9 مہینے کےلیے فوج میں سروس کرنی ہوگی ، اس دورانیے میں تربیت کا عرصہ بھی شامل ہے ۔ لازمی فوجی خدمات کے قانون کا مقصد عوام کی ملک کے ساتھ وفاداری کو پختہ کرنا اورکسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے ۔