دنیا
09 جون ، 2014

جاوید خان نیازی تحریک انصاف جاپان کے صدرمنتخب

جاوید خان نیازی تحریک انصاف جاپان کے صدرمنتخب

ٹوکیو...عرفان صدیقی... جاپان میں تحریک انصاف کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر جاوید خان نیازی کو تحریک انصاف جاپان کا صدر قرار دے دیا گیا ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز جاپان کے صوبے چیبا کین کے نودا شہر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے خصوصی وڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔تقریب میں تحریک انصاف کی نئی کابینہ جس میں عبدلاحد بٹ جنرل سیکریٹری سمیت چوہدری زمان ، ملک احسن ،محمد اقبال ، محمد انوار ، چوہدری نوید سمیت بڑی تعداد میں رہنماؤں ، کارکنوں اور میڈیا ارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اسدعمر نے کہا کہ جاوید نیازی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جو باقاعدہ جمہوری عمل کے ذریعے منتخب ہوکر آئے ہیں ، اب ان کو چاہیے کہ پورے جاپان میں تحریک انصاف کے چاہنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں اور اپنے قاءد عمران خان کا ساتھ دیں۔ انہوںنے تحریک انصاف جاپان کی کابینہ جس میں جاوید نیازی ، احد بٹ سمیت دیگر ارکان شامل ہیں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے تمام ارکان کو ساتھ لیکر چلیں ، کیونکہ اتحاد میں ہی برکت ہے ۔

مزید خبریں :