پاکستان
11 جون ، 2014

محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت بڑھنے کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت بڑھنے کی نوید سنادی

اسلام آباد........ملک بھر میں شدید گرمی گیارہواں روزجاری ہےلیکن محکمہ موسمیات نےگرمی میں شدت کی نویدسنادی ہے، خیرزیادہ پریشان نہ ہوں۔ اگلےہفتے سےپری مون سون بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے،گرمی گرمی بلا کی گرمی۔ گرمی کی شدید لہر نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اورمحکمہ موسمیات نےتویہ نوید بھی سنادی ہے کہ جمعے سےاتوارکےدوران اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی اور شمالی علاقے بھی اس کی زدمیں آجائیں گے۔مشکلات اپنی جگہ لیکن فائدہ یہ ہوگاکہ شدیدگرمی کی وجہ سےگلیشرزپگھلیں گےاورتربیلا اور منگلا ڈیمز بھرجائیں گے۔

مزید خبریں :