پاکستان
11 جون ، 2014

جیو نیوز کی نشریات بند، سب اسے ’’مس‘‘کر رہے ہیں

جیو نیوز کی نشریات بند، سب اسے ’’مس‘‘کر رہے ہیں

راولپنڈی......جیو نیوز کی نشریات بند ہونےپرمعاشرےکےمختلف طبقات اپنے پسندیدہ چینل کومس کررہے ہیں ، تاجربرادری کو امید ہے اسے جیو نیوز تک جلدرسائی ممکن ہوگی۔ راولپنڈی ایوان صنعت وتجارت اور مختلف تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی اور اس سے پہلے غیر قانونی بندش کے باعث وہ خبروں اور مختلف پروگرامز کومس کررہے ہیں۔ تاجربرادری کا کہنا ہے کہ جیو نیوز عالمی معیار کی خبریں دینے والا پہلا چینل ہے اور وہ پرامید ہیں کہ جیو نیوز تک ناظرین کو جلدرسائی ہوگی۔ ایک تاجر کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی درست اور بروقت معلومات لینی ہوتی تھی تو جیونیوز کو ہی دیکھتا تھا۔ جیونیوز جیسے ادارے کو مکمل بند کرنے کی کوشیش نہیں کرنی چاہئیں بلکہ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ جیونیوز کی بندش سےبیرونی سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔

مزید خبریں :