پاکستان
11 جون ، 2014

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرائے جائیں، فافن

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرائے جائیں، فافن

پشاور.........فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے خیبر پختونخوا میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے صوبے میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام پریس کلب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ” آل پارٹیز کنونشن “ ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے رہنما اقبال خلیل نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابا ت کو شفاف بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرا رہا ہے جس کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈ بھی مختص کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ بائیو میٹرک نظام کے تحت فوری بلدیاتی انتخابات کرائے۔شرکاء نے تمام اضلاع میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھا نے کا مطالبہ کیا کانفرنس کے بعدمشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں انتخابی شیڈول کافوری اعلان کرنے ، سیاسی ، انتظامی اور مالیاتی امور نچلی سطح پر منتخب حکومت کے حوالے کرنے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، کنٹونمنٹ ایریاز اور قبائلی علاقہ جات میں مقامی حکومتوں کے انتخابات بھی کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں :